ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گنگولی: توحید انگلش میڈیم اسکول میں جلسہ برائے تقسیم ِ انعامات : ہونہار طلبا کو جوہر توحید اور عفیفہ ایوارڈ

گنگولی: توحید انگلش میڈیم اسکول میں جلسہ برائے تقسیم ِ انعامات : ہونہار طلبا کو جوہر توحید اور عفیفہ ایوارڈ

Mon, 02 Jan 2017 18:34:17    S.O. News Service

گنگولی:2/جنوری  (ایس او نیوز) توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی میں بروز سنیچر 31ڈسمبر کو تقسم ِانعامات پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اسکول کی صدر مدرسہ شبانہ فردوس نے جلسہ کی صدارت کی تو شرور کی توحید پبلک اسکول کے صدر مدرسہ زبیدہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔ کوڑی بیاریس فرسٹ گریڈ کالج کی صدر شعبہ کامرس مالتی گنیش ، ایچ ایم ایم ایس کنداپور کی استانی ونمالا شانبھاگ خصوصی مہمان تھیں۔ جلسہ کا آغاز ضمیرہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ فضا اور شمامہ نے  باری باری ترجمہ پیش کیا تو تنزیلہ نےحمد اور خولہ قاضی نے نعت پیش کی۔

سالانہ تعلیمی، ثقافتی اورکھیل  مقابلوں میں جیت حاصل کرنےوالے طلبا کھلاڑیوں  میں انعامات کی تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ سال 2015-16کے ایس ایس ایل سی  امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیاب طلبا کو ’’ جوہرِ توحید ‘‘ ایوارڈ اور سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والی طالبہ  نصیبہ سارنگ (% 97.28)کو سونےکے تمغہ کے ساتھ ’’ عفیفہ ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔ اس کے بعد طلبا کی طرف سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔


Share: